Posts

Showing posts from August, 2021

ورلڈکپ کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں بڑے کھلاڑیوں کو ایک اور آخری موقع دے دیا گیا

Image
 ورلڈکپ کےلیے تمام ٹیمیں اپنا اپنا سکواڈ آئی سی سی کو بھیج رہی ہیں اور اپنی فائنل پندرہ رکنی سکواڈ بھیجنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر ہے اوراس سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھی پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان پبلکلی نہیں کیا گیا لیکن میٹنگ میں جو نام سامنے آئے ہیں ان تفصیل آپ سب کو بتاتا دیتا ہوں  فخر زمان ، شرجیل خان ، بابر اعظم ، محمد رضوان ، صہیب مقصود ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ،عماد وسیم ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، حسن علی ، سرفراز احمد، فہیم اشرف ، اور آصف علی شامل ہیں ۔ یہ نام محمد وسیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور کوچ مصباح الحق کو بھیج دیے گئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ ٹیم پاکستان کو اس ورلڈکپ میں خوشیاں دے پائے گی یا  نہی یہ آنے والا وقت بہتر بتا پائے گا۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز میں شائقین کرکٹ کےلیے بہت بڑی خوشخبری آگئی

Image
 پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈسیریز کےلیے اب تک کی سب سے بڑی خبر سامنے آئی جس سے کرکٹ دیکھنے کے شوقین حضرات خوشی سے پھولے نہیں سما پا رہے ہیں شائقین کرکٹ کےلیے سب سے بڑی خوش خبری پاکستان کرکٹ بورڈ نے اجازت دے دی ہے کہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میں تماشائیوں کو گراونڈ میں براہراست میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی ۔ پاکستان کے شائقین کرکٹ اس وقت اس سیریز کے شروع ہونے کا بڑی بےصبری سے انتظار کررہے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ان میچز کو کون سی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے